کافیہ کے اردو 10 شروح
علومِ نقلیہ کی جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت ومنزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتاہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک کا ہے ۔ قرآن وسنت اور دیگر عربی علوم سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو وصرف پرکئی کتب اور ان کی شروح لکھی کی جاچکی ہیں
کافیہ کے چند مشہور اردو شروح مندرجہ ذیل ہیں۔
Waziha Urdu Sharh Kafia By Maulana Muhammad Yahya Palanpuri واضحہ اردو شرح کافیہ
Eizah ul Matalib Urdu Sharh Kafia By Maulana Mashiyatullah Deobandi ایضاح المطالب اردو شرح کافیہ
Kashful Matalib Urdu Sharh Kafia By Maulana Ateeq ur Rahman Qasmi کشف المطالب اردو شرح کافیہ
Al Duroos ul Waziha Urdu Sharh Kafia By Maulana Abdul Quddoos Qarin الدروس الواضحہ اردو شرح کافیہ
Tahzeeb ul Kafia Urdu Sharh Kafia By Maulana Asghar Ali تہذیب الکافیہ اردو شرح کافیہ
Kashifa Urdu Sharh Kafia By Mufti Atta ur Rahman Multani کاشفہ اردو شرح کافیہ
Hadiya Urdu Sharh Kafia By Mufti Saeed Ahmad Palanpuri ہادیہ اردو شرح کافیہ
Wafia Sharah Kafia, Mufti Abu Jindal Qasmi, وافیہ شرح کافیہ
Aghraz Kafia Sharah Kafia اغراض کافیہ شرح کافیہ
Basheer Ul Najiah Sharah Al Kafia بشیر الناجیہ بشیر الکافیہ