Use APKPure App
Get Magical English old version APK for Android
اپنے پسندیدہ ڈزنی کرداروں کے ساتھ سیکھیں اور کھیلیں۔
نئی Magical English تعلیمی ایپ میں بچے اپنے پسندیدہ ڈزنی کرداروں کے ساتھ کھیل اور سیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔ بچے Moana کی کہانی کے ذریعے سفر کرنا سیکھیں گے، جو سمندر کا سفر کرنے والی ایک نڈر نوجوان لڑکی ہے۔ وہ Elsa اور Annaکے ساتھ بہن چارے، محبت اور قربانی کی کہانی جی سکتے ہیں۔ یا وہ اپنے پسندیدہ کرداروں، جیسے Sheriff Woody اور Toy Story کے دیگر کرداروں کے ساتھ ایڈونچر پر جا سکتے ہیں، اور اسی دوران انگلش سیکھتے ہوئے اپنی مہارت بڑھا سکتے ہیں۔ آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ کے بچے Magical English ایپ سے کتنا کچھ سیکھ رہے ہیں۔
مرکزی فیچرز میں شامل ہیں:
• بچوں کے لئے انگلش سیکھنے کی ایپ، جو بنیادی باتوں سے آغاز کرتے ہوئے اعلیٰ درجے کی انگریزی گفتگو تک لے جاتی ہے۔
اپنے پسندیدہ ڈزنی کرداروں کے ساتھ انگلش سیکھیں! انگلش سیکھنے کا مزا بڑھانے کے لئے نئی ڈزنی فلمیں اور کردار مسلسل شامل کیے جاتے ہیں!
ہماری پیاری میزبان سے ملیے جو آپ کے بچوں کو انگریزی سکھاتے ہوئے ہر ڈزنی فلم کی کہانی سناتی ہیں۔
انگریزی سیکھتے ہوئے ہموار پیشرفت کے لئے اپنے بچوں کو متعامل فیچرز کا لطف لینے دیجیے۔
ہماری کیمبرج کی علمی ٹیم نے بچوں کے لئے انتہائی مؤثر تعلیمی نصاب تیار کیا ہے۔
آپ کے بچوں کے لئے محفوظ تعلیمی ماحول۔ کبھی کوئی اشتہارات، پاپ اپس یا ترغیبات نہیں۔
ہمارے مزے دار اور متعامل کوئزز کے ذریعے بچے انگلش کی مشق کر سکیں گے، جنہیں خاص طور سے انگریزی کے لئے الفاظ اور جملے سیکھتے ہوئے آپ کے بچے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
مزید دار گیمز جو آپ کے بچوں کی انگریزی کی مہارت بڑھاتی ہیں اور انگریزی سیکھنے کو کھیل کود میں بدل دیتی ہیں!
Magical English کی ایپ انگلش سیکھنے کے لئے ایک مزے دار، آسان اور متعامل طریقہ پیش کرتی ہے!
ہمارا طریقہ کار:
جلد آغاز کریں! بچے فطرتی طور پر نئی زبانیں سیکھنے کے لئے متجسس ہوتے ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق سے ظاہر ہوا کہ اگر آپ کے بچے چھوٹی عمر میں کوئی دوسری زبان سیکھ جائیں تو ان کی تخلیقی صلاحیت، تنقیدی سوچ کا ہنر، اور ذہن کی لچک کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
ڈزنی کے ساتھ انگلش سیکھیں! ڈزنی کے کردار انگلش کے لئے بہترین تعلیمی ساتھی ہیں، اور بچوں کے پسندیدہ اور جانے پہچانے مواد کے ساتھ سیکھنے کا عمل قبول کرنا آسان بنا دیتے ہیں۔
جانی پہچانی کہانی کے ساتھ سیکھیں! جانی پہچانی کہانی کے استعمال سے اصلاحات اور جملے سیکھنا فطرتی اور مزے دار عمل بن سکتا ہے۔ Magical English میں پیش کی گئی ہر ڈزنی فلم آپ کے بچے کو ایک نئی دنیا میں لے جا کر انگلش سیکھنے کے مختلف مواقع فراہم کرتی ہے۔ ہر فلم کی کہانی کے سیاق و سباق میں رہتے ہوئے انگلش سکھائی جاتی اور اس کی مشق کروائی جاتی ہے۔
دلچسپی لیں اور تعلیم دیں! بچے اپنی پسندیدہ ڈزنی فلمیں بار بار دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ کوئی نیا لفظ یا جملہ سیکھنے کے لئے دہرائی کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ ڈزنی فلم کے ساتھ مل کر یہ کام مزید مزے دار ہو جاتا ہے! ڈزنی فلموں میں دہرائی کے ذریعے بچوں کے لئے ایک جادوئی اور محفوظ ماحول میں تعلیمی تجربے کا رستہ قائم ہوتا ہے۔
Magical English ایپ انگلش سیکھنے کا ایک مزے دار، آسان اور متعامل طریقہ پیش کرتی ہے!
کینٹو کے بارے میں:
ایک دہائی سے زائد عرصے سے مارکیٹ پر چھائے ہوئے کینٹو لاطینی امریکہ میں دنیا کے سب سے بڑے زبان سکھانے کی ایپ کے فراہم کنندگان میں سے ایک ہے۔ 50 ملین سے زائد رکن صارفین اور 30 سے زائد مختلف ایپس اور پراڈکٹس کے ساتھ کینٹو زبان سیکھنے کے مزے دار، دلچسپ اور فطرتی تجربے کا مترادف بن چکا ہے۔
Magical English ایپ انگلش سیکھنے کا ایک مزے دار، آسان اور متعامل طریقہ پیش کرتی ہے!
Last updated on Mar 24, 2024
+ New speech recognition API
+ General bugs fixed
اپ لوڈ کردہ
Gilbert Rolon
Android درکار ہے
Android 7.0+
کٹیگری
رپورٹ کریں
Magical English
2.1.5 by KANTOO
Mar 24, 2024