Use APKPure App
Get Lafzi Tarjuma پشتو لفظی ترجمہ old version APK for Android
Molana ameer hussain bacha Lafi Tarjuma پشتو لفظی ترجمہ از مولانا امیر حسین باچا
مولانا امیرحسین باچا ۱۹۶۲ء میں ضلع صوابی کے نواحی علاقہ جلبئی میں سید عبدالرحمن کے ہاں پیدا ہوۓ ۔ چونکہ بچپن ہی سے دینی علوم کے بڑے شوقین تھے ،اس لئے ابتدائی دینی تربیت شیخ القرآن مولا نا محمد طاہر کے خصوصی شاگرد مولانا غلام اللہ صاحب نے کی ۔ موقوف علیہ تک درس نظامی شیخ القرآن مولا نا محمد رفیق عرف تنر صاحب کے مدرسہ تعلیم القرآن تورڈھیر ضلع صوابی میں پڑھی۔ موقوف علیہ کے بعد رئیس المفسر مین مولانامحمد طاہر سے دورۂ حدیث اور تفسیر القرآن کی سند حاصل کی ۔اس کے بعد آپ مدرسہ تعلیم القرآن رستم ضلع مردان تشریف لے گئے اور شیخ القرآن مولانا عبدالسلام صاحب مدظلہ سے تفسیر القرآن پڑھی۔ دوباره دورۂ حدیث کے لئے آپ شیخ الحدیث مولانامحمد حسن جان صاحب مدظلہ کے مدرسہ امداد العلوم پشاور صدر تشریف لے گئے اور وہاں سے کے7شعبان 1408ھ کو سند فراغت حاصل کی۔دوران طالب علمی مدرسہ جواہر القرآن اٹک ویسہ کاملپور تفسیر قرآن میں شیخ القرآن مولانا غلام حبیب صاحب مدظلہ سے کسب فیض حاصل کیا ۔ آپ ولی کامل شیخ القرآن والحدیث مولانا عنایت اللہ شاہ بخاری سے بیعت تھے ۔حضرت شاہ جی کے بعد آپ نے روحانی تعلق مولانا فقیر محمد صاحب پشاوری سے جوڑا۔ خدمت دین اور بیان توحید کے لئے آپ ۱۹۸۰ء میں درہ آدم خیل تشریف لے گئے ۔ پہلے پہل تو گاؤں کے کچھ لوگوں کے ساتھ رہتے ہوۓ کر مسئلہ توحیداپنے مخصوص انداز میں بیان کرتے رہے ۔اس کے بعد عزیز خان مارکیٹ درہ آدم خیل میں حاجی رضا خان کے ساتھ سکونت اختیار کی اور درس قرآن دیتے رہے ۔ آخر کار ساتھیوں کے مشورہ سے حاجی ملک قیمت خان کے مسجد میں درس قرآن کا با قاعدہ اجراء ہوا ۔ رمضان المبارک میں سینکڑوں ، ہزاروں طلباء اپنی پیاس بجھانے کے لئے دور دراز سے آتے ہیں ۔ جناب استادمحترم کو ابتدائی دور میں بہت تکالیف و مصائب کا سامنا کرنا پڑا، مگر آپ نے توحیدی مسئلے کا بیان نہیں چھوڑا۔ ان کی ثابت قدمی اور اللہ کے کرم سے آج وہاں ایک مدرسہ کی صورت میں قائم ہو چکا ہے، جس سے حفاظ اور علما ء فارغ ہوتے ہیں۔استاد محترم کواللہ رب العزت نے بے شمار صفات سے نوازا ہے ۔ تقوی وللہیت ، خشیت وانابت ، دانائے شریعت فصیح البیان خطیب، عامل قرآن ، چراغ محفل عرفان ، اور داعی الی اللہ جیسی قیمتی اوصاف آپ بیک وقت استاد محترم میں پاسکتے ہیں ۔ مولانا امیرحسین باچا صاحب بڑے خوش بیان خطیب ہیں ۔ جب تقریر کے لئے منبر پر جلوہ افروز ہوتے ہیں تو مجمع پر گویا چھا جاتے ہیں ۔ آپ کے وعظ وتبلیغ کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے انابت الی اللہ اختیار کی ۔آپ بڑے نازک طبع اور رقیق القلب انسان ہیں ،خوف وخشیت من اللہ کا اکثر طبیعت پر غلبہ رہتا ہے۔ نماز بڑے خشوع وخضوع سے پڑھتے اور توبہ واستغفار کی سخت تاکید فرماتے ہیں ۔حضرت الاستاد مدظلہ کو اللہ تعالی نے بردباری حلم ، حوصلہ اور صبر قتل کے جن اعلی صفات سے متصف فرمایا ہے،ایسا نہایت کم ہی مشاہدہ میں آتا ہےاستاد محترم مدظلہ نے اپنے درس و تدریسی مصروفیات کے باوجود تصنیف وتالیف سے رشتہ جوڑ کر درج ذیل کتابیں تصنیف فرمائی ہیں(۱) مسنون دعائیں واذکار (۲) و جناتو اوسحر جادو علاج پہ قرآنی آیاتونو سره (3) أصول تفسیر القرآن۔اللہ کریم استادمحترم مدخلہ کے تمام دینی مساعی قبول فرما کر اپنے رضا کا سبب اورآخرت میں نجات کا ذریعہ بناۓ ۔(آمین)Last updated on Sep 15, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
اپ لوڈ کردہ
Jose Luis Barrón
Android درکار ہے
Android 5.0+
کٹیگری
رپورٹ کریں
Lafzi Tarjuma پشتو لفظی ترجمہ
1.0 by Maktaba Tul Ishaat
Sep 15, 2023