Use APKPure App
Get ilm us Sarf App old version APK for Android
ILM US SARF App developed by Allama Mansoor Maturidi, by Sirat ul Jinan Academy.
علم الصرف ایسے اصول و ضوابط کا نام ہے جن کے ذریعہ ایک صیغہ سے دوسرا صیغہ بنانے اور اس میں تبدیلی کرنے کاطریقہ معلوم ہوتا ہے۔
یہ ایپ صرفِ صغیر و صرفِ کبیر کی تمام گردانیں بناتی ہے،
1. سب سے پہلے حروفِ اصلیہ ڈالیں
2. تمام ابواب کی لسٹ آجائے گی
3. کوئی ایک باب سیلیکٹ کریں
4. صرفِ صغیر یا صرفِ کبیرمیں سے کوئی ایک سیلیکٹ کریں
5. اور گردانیں آپ کے موبائل اسکرین پر حاضر۔
حروفِ اصلیہ اور باب کی بنیاد پر یہ ایپ مندرجہ ذیل افعال کی گردانیں بنا کر پیش کرتی ہے:۔
1. فعل ماضی مثبت معروف
2. فعل مضارع مثبت معروف
3. اسمِ فاعل
4. فعل ماضی مثبت مجہول
5. فعل مضارع مثبت مجہول
6. اسمِ مفعول
7. نفی جحد بلم معروف
8. نفی جحد بلم مجہول
9. فعل مضارع منفی معروف
10. فعل مضارع منفی مجہول
11. نفی تاکید بِلن معروف
12. نفی تاکید بِلن مجہول
13. مضارع بلامِ تاکید و نونِ تاکید (ثقیلہ) معروف
14. مضارع بلامِ تاکیدونونِ تاکید (ثقیلہ) مجہول
15. مضارع بلامِ تاکیدونونِ تاکید (خفیفہ) معروف
16. مضارع بلامِ تاکیدونونِ تاکید (خفیفہ) مجہول
17. فعل امر معروف
18. فعل امر مجہول
19. فعل نہی معروف
20. فعل نہی مجہول
جیسا کہ صیغہ کلمہ کی اس شکل کو کہتے جو حروف و حرکات و سکنات کی مخصوص ترتیب سے حاصل ہوتی ہے۔
اور یہ ایپ یہی کام کرتی ہے یعنی حروف و حرکات و سکنات کومخصوص ترتیب سے بنا کر پیش کرتی ہے۔
اس ایپ میں یہ تمام افعال ہر ہر باب سے مندرجہ ذیل صیغوں کی صورت میں بنتے ہیں:۔
1. صیغہ واحدمذکرغائب
2. صیغہ-تثنیہ-مذکرغائب
3. صیغہ-جمع-مذکرغائب
4. صیغہ-واحد-مؤنث-غائب
5. صیغہ-تثنیہ-مؤنث-غائب
6. صیغہ-جمع-مؤنث-غائب
7. صیغہ-واحد-مذکرحاضر
8. صیغہ-تثنیہ-مذکرحاضر
9. صیغہ-جمع-مذکرحاضر
10. صیغہ-واحد-مؤنث-حاضر
11. صیغہ-تثنیہ-مؤنث-حاضر
12. صیغہ-جمع-مؤنث-حاضر
13. صیغہ-واحد-متکلّم
14. صیغہ-جمع-متکلّم
علم الصرف کی یہ ایپ تین زبانوں اردو، عربی اور انگلش میں دستیاب ہے۔
یہ ایپ میں نے دنیا بھر کے طلبائے علمِ دین کی آسانی کے لئے بڑی محنت سے بنائی ہے، اگر اس میں کوئی غلطی پائیں تو ضرور میری اصلاح فرمائیں۔
ابھی یہ اس ایپ کی شروعات ہے،
اگلے مراحل یہ ہیں:
1- حروفِ اصلیہ کی مدد سے قرآن پاک کے ڈیٹابیس سے لنک کیا جائے گا،
2- اگر کوئی کلمہ بامعنی ہوا تو اس کا انگلش اور اردو میں ترجمہ ڈسپلے ہو گا،
3- تعلیلات فی الحال ممکن نہیں،
4- گردانوں کو عربی لہجہ میں تلفظ کرکے پوری گردان پڑھ کر سنائے گا۔
آپ احباب کی دعائیں شاملِ حال رہیں تو ضرور یہ اہداف حاصل ہو جائیں گے
طالبِ دعا
علامہ محمد منصور ماتریدی
صراط الجنان اکیڈمی، پاکستان
03166010911
Last updated on Sep 28, 2023
Allama Muhammad Mansoor Bari
Sirat-ul-Jinan Academy, Pakistan
(+92)3166010911
اپ لوڈ کردہ
Nabil EI
Android درکار ہے
Android 4.1+
کٹیگری
رپورٹ کریں
ilm us Sarf App
3.0.0 by Mansoor Bari
Sep 28, 2023