Ahsanul Kalam احسن الکلام پشتو


19 by Maktaba Tul Ishaat
Nov 20, 2023 پرانے ورژن

کے بارے میں Ahsanul Kalam احسن الکلام پشتو

پشتو زبان میں قرآن پاک کی ایک بہترین تفسیر

الشیخ عبدالسلام رستمی بن مولانا عبدالروف بن مولانا قدرت اللہ بن مولانا سید محمد شاہ ۔ آپ ۱۳۵۴ھ – رمضان ۱۹۳۶ء کورستم ضلع مردان علاقہ سدھوم میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے جد امجد پشین صوبہ بلوچستان سے یہاں آۓ تھے ۱۹۵۲ء میں مولانا غلام اللہ خان سے دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی میں تفسیر قرآن پڑھی ۔ شعبان و رمضان ۱۹۵۷ءکو اپنے گاؤں رستم کے تھانہ مسجد سے تفسیر قرآن کی تدریس کا آغاز کیا۔ ۱۹۵۹ء میں شیخ القرآن مولا نا محمد طاہر پنج پیری سے تفسیر القرآن پڑھی اور اس کے بعد ان کی قائم کردہ جماعت اشاعۃ التوحید والسنۃ سے منسلک ہو گئے ۔ آپ کے اساتذہ میں مولانا غلام اللہ خان راولپنڈی ، مولا نا محمد طاہر پنج پیری ،مولا نا عبدالہادی شاہ منصوری عرف کو کا مولوی صاحب ، مولانا میاں گل جان ( گڑیالہ مردان ) ،مولا نا عبدالرازق بن محمد نعمان ادینوی ، مولا نا عبدالرب ( شہباز گڑھی ) ، مولا نا محب اللہ گبرالی ( سوات ) مولا نا عبدالرحمن بہبودی اور مولا نا عبدالشکور بہبودی ( فاضلین سہارن پور ) شامل ہیں ۔۱۹۸۲ء میں مولا نا غلام اللہ خان کی وفات کے بعد دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار(راولپنڈی میں دورہ تفسیر القرآن پڑھایا۔ اپنے شیخ مولا نا محمد طاہر پنج پیری کی وفات کے بعد اسی جماعت سے کچھ اختلافات پیدا ہوۓ ۔ رنجشیں بڑھ گئیں اس لئے آپ نے 1993ء میں ایک تنظیم بنام جمعیۃ اشاعت التوحید والسنہ علی منہاج السلف الصالحین کی بنیاد رکھی اور اس کے امیر مقرر ہوۓ ۔ پھر طلباء کی ذیلی تنظیم “طلبا ءاشاعت علی منہاج السلف “کے نام سے قائم کی آپ نے کئی کتابیں لکھیں جن میں درج ذیل کتابیں زیادہ مشہور ہیں : تفسیر احسن الکلام الموسوعة القرآنية الفرائد الربانية والفوائد القرآنية ( ويليه المنهاج المستقيم للدعوة فی القرآن الکریم ) ، التبیان فی تفسیر ام القرآن ، لطائف القرآن فی تفسیر ام القرآن ، تنشيط الاذہان مقدمة التبیان فی اصول تفسیر القرآن، الدرر المنظومات في ربط السور والآيات ، توجیہ الناظرین الی مقاصد الكتاب المبین ، رہنماۓ قرآن ، الخطبات القرآنية في الاصول الايمانية ، بدرة الصلاة في مستخرجات احادیث المشکوۃ ،انکار حدیث سے انکار قرآن تک، تحفتہ السجن ، مونزد حديث په رنڑا کی ،سہام الصياد على قلوب الحساد، سيرة ازم من فتنة سوشلزم ، احسن الندى لر دالمودودی ، احسن الندى فی الردعلی من انتقد النبی والصحابی، مخمسات في لطائف سورۃ الفاتحة ، المسائل المتفرقة بالسوال والجواب ، ترتيب الجهاد بمخالفۃ اہل الالحاد، الدور المفتون فی احوال السجون ( یہ کتاب محمد ایوب کیسٹ والے نے مولا نا عبدالسلام رستمی کی ایک انٹرویو سے مرتب کیا ہے )ابوخد یجہ فضل اکبر نے آپ کی تفسیر سے ایک کتاب بنام “امثال القرآن” مرتب کی ہے۔مولا نا صاحب موصو وعلی قلوب الحساد کے نام سے ایک کتاب لکھی جماعتی مفتی ابوسعید ،مولا نا عبدالبصیر ،مولا نا عبد الصبور ، زکریا اور عبدالباسط آپ کے بیٹے ہیں ۔ آخری چند سال آپ بستر علالت پر پڑے رہے اور بروز منگل بتاریخ ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۴ء = ۲۴ محرم ۱۴۳۶ھ وفات پاگئے۔

معلومات ایپ اضافی

تازہ ترین ورژن

19

اپ لوڈ کردہ

Ha Su Laah

Android درکار ہے

Android 5.0+

Available on

رپورٹ کریں

فلیگ غیر موزوں ہے

مزید دکھائیں

Ahsanul Kalam احسن الکلام پشتو متبادل

Maktaba Tul Ishaat سے مزید حاصل کریں

دریافت